مارکسی کمیونسٹ پارٹی نے دہلی یونیورسٹی میں کل ہوئے تشدد کو جمہوری احتجاج
کے خلاف آر ایس ایس بی جے پی کی سرکاری مشنری کی حمایت سے ہونے والی
پرتشدد عدم رواداری کی ایک اور مثال بتایا ہے۔آر ایس ایس کی طلبا شاخ اے بی وی پی کی جانب سے کل ہوئے تشدد اور غنڈہ
گردی کی سخت مذمت کرتے ہوئے مارکسی
کمیونسٹ پارٹی کے پولٹ بیورو نے ایک
بیان جاری کرکے اے بی وی پی کے ممبران کو قصوروار ٹھہرایا جس نے پہلے رامجس
کے شعبہ انگریزی کے زیر اہتمام ہوئے سیمینار میں رخنہ ڈالا اور اس کے بعد
جب اگلے روز طلبا نے احتجاج کیا تو ان پر حملہ کردیا جس میں کئی طلبا اور
ٹیچر زخی ہوگئے۔میڈیا کے لوگوں تک کو نہیں بخشا گیا۔